24 جون 2026 - 16:14
مآخذ: ابنا
ایران کے خلاف جنگ سے متعلق سینیٹ کے قانون پر ٹرمپ کا ردِعمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹڑمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں سے متعلق امریکی سینیٹ کی حالیہ قرارداد پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام موجودہ حالات میں غیر ضروری ہے اور اس سے انتظامیہ کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،امریکی صدر ڈونلڈ ٹڑمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں سے متعلق امریکی سینیٹ کی حالیہ قرارداد پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام موجودہ حالات میں غیر ضروری ہے اور اس سے انتظامیہ کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ سینیٹ کی منظور کردہ قرارداد "غلط وقت پر اور بے معنی" ہے اور اس سے ان کے اختیارات محدود ہوتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس طرح کے اقدامات امریکہ کے مخالفین کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں ایران شدید دباؤ کا سامنا کر رہا ہے اور مذاکرات کے لیے آمادہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی سینیٹ نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس کے تحت ایران کے خلاف کسی بھی طویل یا نئی فوجی کارروائی کے لیے کانگریس کی منظوری حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ اس اقدام کو کانگریس کے جنگی اختیارات اور انتظامیہ کے اختیارات کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس قرارداد نے امریکہ میں ایران پالیسی اور فوجی اختیارات کے حوالے سے نئی بحث کو جنم دیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha